ملتان (سٹاف رپورٹر ) مدرسہ فیضانِ ابراہیم میں قرآن مجید حفظ کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد امین سعیدی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے. حفاظ کرام کیلئے بہت سے انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے. حفاظ کرام کے والدین کو بھی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نمایاں مقام عطا فرمائے گا. اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف مراد سیالوی، سرپرست مدرسہ ہذا لیاقت علی شاہد ڈھڈی، مدرس قاری محمد اختر نواز سعیدی، محمد اقبال ڈھڈی کے علاوہ دینی، سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔