• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین کا آج آر ٹی او آفس ملتان اور ماتحت دفاتر میں احتجاج کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان کے مرکزی چیئرمین طاہر خاکوانی نے صوبائی یونین خیبر پختون خواہ (کے پی کے)کی کال پر مکمل اظہار یکجہتی اور تائید کرتے ہوئے آج 21 اپریل کو ریجنل ٹیکس آفس ملتان اور ماتحت دفاتر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، انہوں نے آر ٹی او پشاور یونین کی مرکزی قیادت مشاورت سے ایف بی آر کی پالیسیوں کو غیر منصفانہ، غیر مساویانہ، امتیازی ، ظالمانہ اور ملازمین کش پالیسیاں قرار دیتے ہوئے علامتی ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر انتظامیہ کی جانب سے منجمد شدہ پرفارمنس الاؤنس بحال نہ کرنے اور ریوارڈ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، آر ٹی او ملتان میں آج طاہر خاکوانی کی زیر قیادت مظاہرہ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید