ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے سی ای او اقبال خان، سپرنٹنڈنٹ مظہر نواز خان اورسپروائزر ملک ارشد پہلوان کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، تجاوزات مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر خفیہ مانیٹرنگ کے ذریعے کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، اس سلسلے میں سی ای او اقبال خان، سپرنٹنڈنٹ مظہر نواز خاناور سپروائزر ملک ارشد پہلوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر کمشنر ملتان ریجن کے احکامات کی روشنی میں صاف ستھرا پنجاب کے سلسلے میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ملتان میں دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں اور سیاحوں کو صاف ستھرا پنجاب نظر آئے، تجاوزات مافیا کو چاہیے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کر دے،ہمارا مقصد کسی کے خلاف بلا وجہ کارروائی نہیں ہے۔