• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و  قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں مسلح افراد راناکاشف سے گن پوائنٹ پر موبائل و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں قائم نجی ہسپتال سے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرلی گئیں، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے صادق کا موبائل فون چھین لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ  میں مسلح افراد نے افتخار سے موبائل فون جب کہ محسن سے نقدی چھین لی، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ  میں مدثر کی موٹر سائیکل اور جعفر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے علی کا موبائل فون چوری ہوگیا ،نادرن بائی پاس سے فہد کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے جنید کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے جمیل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ صدر کے علاقہ سے شعباں کے جانور چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقہ سے سعید کی گائے چوری ہوگئی ،بدھلہ سنت کے علاقہ سے کاشف کی بکریاں چوری ہوگئیں، قادرپوراں سے سرور کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے خاور کے جانور چوری ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے راحیلہ بی بی کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے، تھانہ صدر شجاع  آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے سہیل سے 12 لاکھ روپے چھین لیے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے عمران کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں سجاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جب کہ تھانہ قطب پور کے علاقہ سے دلشاد کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا گیا۔ 
ملتان سے مزید