• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں جنرل سٹور آئٹمز کی غیر ضروری،غیر قانونی خریداری کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں جنرل سٹورز آئٹمز کی غیر ضروری اور غیر قانونی خریداری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2023-24 کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے صفائی کے ٹھیکیدار  کے معاہدے کے برخلاف صفائی کا سامان خود خرید لیا، حالانکہ یہ سامان فراہم کرنا ٹھیکیدار کی ذمہ داری تھی،رپورٹ کے مطابق ہسپتال نے جنرل اسٹور، صفائی کے سامان کی مد میں 76 لاکھ 68 ہزار روپے کی خریداری کی، جسے آڈٹ حکام نے غیر ضروری قرار دیا ہے،اس عمل کو انتظامی غفلت، ناقص نگرانی اور کنٹریکٹر کو ناجائز فائدہ پہنچانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے،انٹرنل آڈٹ کی سفارش ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کر کے ان سے رقم کی وصولی عمل میں لائی جائے ۔ 
ملتان سے مزید