• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر شاہد عباس چاون مرکزی تنظیم لائسنسداران عزادار ی کے صدر منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سید مظہر حسین گیلانی کی ہدایت پردربارحضرت شاہ یوسف گردیز میں مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری  کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ملتان،جلال پور اور  شجاع آباد سمیت دیگر علاقوں کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے شیعہ سنی لائسنس داروں نے شرکت کی جنہوں نے متفقہ طور پر الیکشن کے ذریعے مہر شاہد عباس چاون کو دو سال کے لیے صدر منتخب کیا جس کی توثیق سرپرست اعلیٰ پروفیسر سید مظہر حسین گیلا نی نے کی، دیگر عہدے داران کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔ 
ملتان سے مزید