• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم گرفتار، آلہ ٔ قتل برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں، پولیس تھانہ کوتوالی نے سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے دوافراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے،پولیس نے رقم خوردبرد اور امانت میں خیانت کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلیے،پولیس نے  لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےبوگس چیک دینے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس تھانہ الپہ نے بچوں سے جبری مشقت کرانے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ مظفر آباد نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت مدثر ولد مشتاق حسین سے ہوئی۔ملزم مدثر  نے دوران کرکٹ کھیلتے ہوئے محمد ثقلین ولد ریاض حسین کو معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے ناحق مضروب کر کے قتل کر دیا تھاوقوعہ کی اطلاع پر مظفر آباد پولیس نے بروقت مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی ۔
ملتان سے مزید