• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان آباد میں خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رحمان آباد میں خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو محمد شفقات عرف مہک الیزے خواجہ سرا نے بتایا کہ میں خواجہ سرا ہوں لوگوں سے پیسے مانگ کر گزارہ کرتا ہوں۔ محمد عامر عرف غوری خواجہ سرا میرے ہمراہ ہوتا ہے جورحمان آباد میٹروسٹیشن کے پاس عوام الناس سے پیسے مانگ رہی تھی جس نے بتلایا کہ ایک کار رنگ سبز جس کا نمبر معلوم نہیں میں تین لڑکے آئے جنہوں نے اسے پیسے دینے کا کہا اور ساتھ کار میں چلنے کا کہا جس نے انکار کیا تو ان تینوں میں سے ایک نامعلوم نے اسے گالی دیتے ہوئے پسٹل کا فائر مارا جو اسے دائیں پٹ پر اور دوسرا فائر بائیں پٹ سے اوپر لگا جو زخمی ہوکرگر گئی جبکہ کار لیکر تینوں ملزمان فرار ہوگئے مجھے اطلاع ملی تو میں ہمراہ سرفراز عرف سانولی خواجہ سرا کے اسے لیکر بے نظیر بھٹو ہسپتال لائے۔
اسلام آباد سے مزید