• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ دھرم پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے فیض اللہ کے گھر سے3لاکھ 60 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، والٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے منتظر مہدی کے گھر سے 2لاکھ75ہزار روپے، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلمان عابد کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر2لاکھ 50 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ساندہ میں ڈاکوووں نے اسد اقبال کے گھر سے 2لاکھ 25ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مصطفی آباد میں ڈاکووں نے جاوید اقبال کے گھر گھس کر 2 لاکھ 15 ہزار کی نقدی لوٹ لیے،سمن آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حماد رضا سے 50 ہزار چھین لیے جنوبیچھاؤنی کے علاقہ میں ڈاکووں نے عبدالرزاق سے 40 ہزار کی نقدی اور موبائل فون۔ مستی گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نصیر سے 32ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ اچھرہ سے امتیاز کی اور شفیق آباد سے ڈاکٹر شگفتہ کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس سے عثمان ،نولکھا سے احتشام،اکبری گیٹ سے انور،شمالی چھاؤنی سے حامد،کاہنہ سے صفدر حسین اور نواں کوٹ سے کاشف اقبال کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔
لاہور سے مزید