لاہور(کرائم رپورٹرسے)لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش کرنے والا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا پولیس کے مطابق چوری کی نیت سے آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے کی کھڑکی میں پھنس کر ہلاک ہوگیامتوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہےپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔