• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ،آئی جی پنجاب

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 03 ڈی ایس پیز، 04 انسپکٹرز، 06 سب انسپکٹرز ٗ23 اے ایس آئیز، 24 ہیڈ کانسٹیبلز، 130 کانسٹیبلز اور 10 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے۔
لاہور سے مزید