لاہور(خصوصی رپورٹر)مصور پاکستان ، شاعرِ مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 87 ویں یومِ وفات کے موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فکرِ اقبال کو مشعلِ راہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کا خواب، خوددار، خوشحال اور ترقی یافتہ مملکت ہے۔ نوجوان نسل کو فکرِ اقبال سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقبالؒ کے فلسفہ خودی سے ہی قوم کو سربلندی حاصل ہو سکتی ہے۔ فلسفہ اقبال کو سمجھ کر ہی امت کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔