• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب ہونا خوش آئند،رانا سکندر حیات

لاہور (خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے۔ طلباء کو سکلز بیس ایجوکیشن کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں سکولز لیول پر طلباء کو ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مقابلہ جات اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو جدت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پن ٹیک ایکسپو میں شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایکسپو میں پنجاب کے 48 یونیورسٹیوں اور 14 کالجز کے طلباء کی جانب سے 640 سے زائد پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کیے گئے تھے۔
لاہور سے مزید