لاہور(کر ائم رپو رٹرسے )وی وی آئی پیز،غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے اہم اقدام، اہم ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئر تیارکرلیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئرتیارکیا جس کے ذریعے ایک گھنٹے میں 800سے زائدملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی ہے اس سافٹ وئیر سے ابتدائی طور پر نئے بھرتی اوروی وی آئی پی کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جارہی ہے پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل ہیں جومقررہ وقت میں ملازمین سے پرکروائے جاتے ہیں۔