لاہور (خصوسی رپورٹر)ملک کی تمام سیاسی جماعتیں او ر وفاقی وصوبائی حکومتیں ملک میں عام بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت، جہالت اور کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ اور سماج میں بے پناہ اونچ نیچ کے فرق کے خاتمہ کے لئے قومی اقتصادی خودکفالت اور سماجی تعمیر وترقی کی پالیسی کا اجراء کراکر جلد ازجلد عمل درآمد یقینی بنائیں ، قومی زراعت ، صنعت اورتجارت کی ترقی اور ملک کے کروڑوں شہریوں کو بجلی کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لئے نجی تھرمل پاور ہاؤسوں کے بجلی کے بھاری نرخ کم کروائے جائیں پانی، گیس اور ہوا سے سستی بجلی پیدا کی جائے یہ مطالبات بابائے مزدور تحریک بشیر احمد خان بختیار (مرحوم) کی سالانہ برسی کی تقریب بانی صدر یونین و فیڈریشن بختیار لیبرہال لاہور میں زیرصدارت عبدالطیف نظامانی نے ایک قرار داد کے ذریعے کئے۔