لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے پی ٹی آئی رہنما ملک سلمان بارا کے گھر عید ملن پارٹی میں گرفتار وقار علی ،محمد وسیم سمیت پانچ ملزمان کو رہا کرنیکا حکم دیدیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ملزمان کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان تفتیش میں بے قصور پائے گئے،ملزمان پر سٹرک بلاک کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے تھے۔