سرگودھا (اے پی پی)سیکورٹی فورسز کے پنجاب اور کےپی میں آپریشنز میں 16دہشت گرد ہلاک ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی رنگ لیڈر ذبیح اللہ زکران سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔جبکہ سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 اپریل کی درمیانی شب صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشن کیے، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور کارروائی میں فورسز نے خارجی رنگ لیڈر ذبیح اللہ زکران کو ہلاک کر دیا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔۔سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔