• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترامیم کارکردگی متاثر، ایک سال میں 1146 انکوائریز، صرف 372 تحقیقات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پی ڈی ایم دورمیں نیب ترامیم سےنیب کی کارکردگی متاثر ہونے کا انکشاف ہواہے-نیب ترمیمی ایکٹ 2022/23 کے باعث بڑی تعداد میں نیب کےکیسزمتاثر ہوئے۔گذشتہ ایک سال میں انکوائریزمیں ثابت کرپشن کی تحقیقات کےلیےایک ہزار ایک سوچھیالیس کیسزکاہدف پلان کیا گیامگر نیب ہدف سےکہیں کم تین سو بہترکرپشن کیسز پرہی تحقیقات کرسکاجبکہ شکایات پرانکوائریز کاہدف ایک ہزارچار سواناسی پلان کیاگیااورنیب ایک ہزاردوسو تینتیس شکایات پر انکوائریزکرسکا۔ وائٹ کالرجرائم پیچیدگی ، عدالتوں میں طویل قانونی عمل ،بیرونی ممالک کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس میں دقت وجہ قرار ,نیب ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 اور 2023کے نفاذ سےبڑی تعدادمیں کیسزمتاثر ہوئے جس میں انکوائریزاور تحقیقات شامل ہیں-نیب ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال 2023،24 کے لیے کرپشن کیسزکی تحقیقات اورشکایات پرانکوائریز پلان کیے گئےاہداف سےکم رہیں-نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ مالی سال کے لیےانکوائریزمیں ثابت کرپشن کی تحقیقات کےلیےکیسزکا ہدف ایک ہزار 146پلان کیا گیا تھامگرنیب ہدف سےکہیں کم 372 کرپشن کیسزپرتحقیقات کرسکا-

اہم خبریں سے مزید