• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ ایک مشترکہ عزم کا تقاضا کرتا ہے، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پولیو کا خاتمہ ایک مشترکہ عزم کا تقاضا کرتا ہے، قیادت سے لے کر فرنٹ لائن کارکنوں تک، کمیونٹیز سے لے کر ہر گھرانے تک۔ سندھ اس مشن میں متحد کھڑا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کی ایک ہفتے پر مشتمل مہم (21 اپریل تا 27 اپریل) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور حکومت کے اس مؤقف کو دہرایا کہ وہ اس معذور کر دینے والی بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔افتتاحی تقریب میں وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھڑ، روٹری کے عزیز میمن، اعلیٰ سرکاری افسران، اور بین الاقوامی شراکت دار تنظیموں—عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید