• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور فیڈرل ریزرو چیئرمین میں کشیدگی، امریکی اسٹاک کریش

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے درمیان کشیدگی اور ٹرمپ کی جانب سے فیڈ چیف اور بینک کی مالیاتی پالیسی پر مسلسل حملوں نے سرمایہ کاروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ 

پیر کے روز امریکی اسٹاک انڈیکس گر گئے اور ڈالر انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا کیونکہ محفوظ پناہ گاہ سونے کی قیمتیں ایک اور ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں،سونا ریکارڈ مہنگا،قیمت3414.91ڈالر فی اونس ہوگئیں، برینٹ کروڈ 66.12ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، سوئس فرانک میں بھی اضافہ ہوا۔ بینچ مارک امریکی ٹریژری پیداوار میں قدرے اضافہ ہوا۔ 

ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین جیروم پاول پر اپنی تنقید کو دہرایا اور کہا کہ اگر شرح سود میں فوری طور پر کمی نہیں کی جاتی تو امریکی معیشت سست پڑ سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید