• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نہری منصوبہ ختم کریں، شرجیل میمن، ایسا کیا تو چور لگیں گے، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اگر اپنے حصے کے پانی میں سے کوئی پراجیکٹ بناتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ،اگر ہم ابھی یہ اعلان کردیں تو ایسا محسوس ہوگا کہ واقعی ہم چوری کرنے جارہے تھے بات کھلنے پر پلٹ گئے،پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعظم نہری منصوبہ ختم کریں جبکہ رانا ثناء نے کہا کہ ایسا کیا تو چور لگیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اگر یہ کہتے ہیں کہ یہ پنجاب کے حصے کا پانی ہے تو بتائیں یہ پنجاب کے کون سے علاقے کا پانی شفٹ کر کے چولستان لے کر جارہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم اس کو سنجیدگی سے لیں گے اور اعلان کریں گے کہ اس پراجیکٹ کو ختم کر رہے ہیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ابھی تک ہمیں صرف 23 ہزار 620پرائیوٹ عازمین کی اجازت ملی ہے ،سعودی حکومت نے کہا کہ ڈید لائن گزر گئی اب کچھ کرنا مشکل ہوگا۔ سعودی حکومت نے پالیسی دی تھی اس پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری تھی ۔گزشتہ حج کے تیسرے دن ہی سعودی حکومت نے حج پالیسی بتا دی تھی ، چیئرمین ہوپ،حج آرگنائزر ایسوسی ایشن ناصر خان نے کہا کہ ہمارے حکم امتناع لینے کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سی سی آئی سے منظور ہوگا تو یہ ایپنک میں جائے گا اس کے بعد ٹینڈرنگ ہوگی اس کے بعد عملدرآمد ہوگا ۔ پنجاب اگر اپنے حصے کے پانی میں سے کوئی پراجیکٹ بناتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ 91 کے ایکاڈ کے مطابق ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی سے کوئی بھی پراجیکٹ بنانے کا مجاز ہے۔ سندھ کی قوم پرست پارٹیاں جنہیں سندھ نے کبھی ووٹ نہیں دیا وہ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ یہ سندھ کو بنجر کرنے کا پروگرام ہے۔ اگر ہم ابھی یہ اعلان کردیں تو ایسا محسوس ہوگا کہ واقعی ہم چوری کرنے جارہے تھے بات کھلنے پر پلٹ گئے ہیں۔ جو ہم پر الزام لگ رہا ہے ہمیں حق ہونا چاہیے کہ ہم ثابت کرسکیں کہ ہم سندھ کا پانی چھیننے نہیں جارہے تھے نہ ہی ہم چاہتے ہیں کہ سندھ بنجر ہوجائے ۔
اہم خبریں سے مزید