• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت پر مشکل مذاکرات، امریکی نائب صدر مودی کے گھر پہنچ گئے

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارتی نژاد اہلیہ کیساتھ مودی کے گھر پہنچ گئے ، پیر کے روز نئی دہلی میں ریڈ کارپٹ استقبال کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنما ئوں کے درمیان دو طرفہ تجارت پر مشکل مذاکرات ہوئے ،انڈیا کا دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے کی پہلی قسط پر مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ، بھارت امریکا کی سخت محصولات سے بچنے کے لئے جلد تجارتی معاہدے کیلئے کوشاں ہے۔مودی کے دفتر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کی پہلی قسط پر مذاکرات میں "اہم پیش رفت ہوئی ہے"۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ مودی نے پیر کی شام اپنی رہائش گاہ پر وینس کا استقبال گلے لگا کر کیا اور بعد میں وینس اور ان کے اہل خانہ کی عشائیے پر میزبانی کی۔ امریکی نائب صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اوشا بھی ہیں، جو بھارتی تارکین وطن کی بیٹی ہیں۔ اپنے تین بچوں کے ساتھ، جنہوں نے روایتی بھارتی لباس پہنا ہوا تھا، انہوں نے نئی دہلی میں ہندو اکشردھام مندر کا دورہ کیا۔مودی کے دفتر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دونوں رہنماؤں نے "توانائی، دفاعی اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے" پر تبادلہ خیال کیا۔وینس کا یہ دورہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے دوران ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید