اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی نے قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا،جس کے تحت 75 لاکھ گھروں تک فائبر آپٹک پہنچانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق نجی شعبے کو فائبر نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی اور فائبر ٹو دی سائٹ کوریج 80 فیصد تک لے جائی جائیگی، جس کے باعث فکسڈ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 60ایم بی پی ایس ہوگی، وزارت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 11 ہزار کلومیٹر فائبر پہلے ہی بچھایا جا چکا ہے