لاہور(نمائندہ جنگ)ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے، سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔