• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق

جامشورو(ٹی وی رپورٹ)جامشورو کے پہاڑی علاقے وایہ تونگ روڈ پرہندو زائرین کی بس کےحادثے میں 16افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے ہونے والے اس حادثے میں مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث پہاڑی سے اترتے ہوئے الٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔ متاثرہ گاڑی دریجی سے آ رہی تھی۔ڈی سی جامشورو غضنفر قادری کے مطابق جامشوروافسوسناک حادثے میں 12 اموات ہوئی ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو تونگ بیسک ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی حالت نازک ہونے پر تعلقہ ہسپتال تھانہ بولاخان منتقل کیا جا رہا ہے۔ تونگ سے تھانہ بولاخان آنے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ امدادی ٹیم کے ساتھ پولیس اور ریونیو عملہ بھی موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید