کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نےکہا ہے کہ سندھ کےعوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیں گے ،جنہوں نے دریائے سندھ سے مزید 6نئی کینالز نکالنے کی منظوری دی وہ سندھ کے حقوق کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں ،ہ زرداری لیگ اب تک سندھ کے عوام کو یہ نہیں بتا سکی ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 6 کینالز کی منظوری کیوں دی، اگر وفاق کو سندھ کے خدشات ختم کرنےہیں تو کینالز کے منصوبے سے دستبردار ہونا ہوگا ،یہ بات انھوں نے رانا ثناءاللہ کی جانب سےمزاکرات کی پیشکش کے ردعمل میں کہی - زرداری لیگ اب جو مرضی دروغ گوئی کرے عوام انکی سندھ کے مفادات پر کاری ضرب لگانے کی کوشش سے بخوبی سے آگاہ ہے اور مزید انکے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔