• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ بنیادی حق، اسمارٹ فونز فار آل پالیسی آخری مراحل میں، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری)وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے،سمارٹ فونز فار آل پالیسی آخری مراحل میں ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مل کر پالیسی بنا رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی یو ایس ایف کی ذمہ داری ہے، پچھلے کچھ سالوں میں یو ایس ایف نے تین کروڑ لوگوں کو انٹرنیٹ فراہم کیا، گرلز ان آئی سی ٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا 21 ہزار سے زائد موضع جات کو انٹرنیٹ فراہم کیا گیا، اس سال وزیر اعظم نے یو ایس ایف کو 23ارب کا بجٹ دیا، آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،12لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ نوجوان بچوں اور بچیوں کو دیئے گئے ہیں ،34فیصد اسٹارٹ اپس کا تعلق خواتین سے ہے ، ڈی جی اسکلز پروگرام کے تحت 45 لاکھ افراد کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید