• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ ہمارے لئے امید کی علامت تھی، غزہ کے مسیحی سوگوار

غزہ(اے ایف پی) غزہ میں فلسطینی مسیحیوں نے پوپ فرانسس کی وفات پر سوگ منایا،انہوں نے کیتھولک مسیحیوں کو اپنے لئے امید کی علامت قرار دیا۔ پو پ فرانسس نے غز ہ میں جاری جنگ کے دوران علاقے میں موجودمسیحی برادری کے ساتھ قریبی اور مسلسل ویڈیو رابطہ برقرار رکھا تھا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد سے، فرانسس باقاعدگی سے غزہ کے مسیحیوں کو فون کرتے ، اکثر ہفتے میں کئی بار، ان کیلئے دعائیںکرتے ، حوصلہ افزائی اور یکجہتی کا اظہارکرتے ۔پوپ کی وفات کے بعد غزہ کی مسیحی برادری کے کچھ افراد نے اے ایف پی کے ساتھ مشترکہ تاثرات پیش کئے ہیں،پو پ نے اسرائیلی حملوں کی "سنگ دلی" کی مذمت کی تھی- وسطی غزہ کے زیتون سے تعلق رکھنے والے الیاس الصائغ نے بتایا کہ میں ہمیشہ مقدس باپ کے الفاظ سننے کا انتظار کرتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید