کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوا ۔زخمی شہری کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔