کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، اچھے مالیاتی نتائج اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست سرگرمی، اہم سیکٹرز میں بھاری خریداری سے تیزی کی بڑی لہر ،کے ایس ای100 انڈیکس میں 1068 پوائنٹس کا اضافہ ،ایک لاکھ 18 ہزار کی حد بحال،55.87فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 118ارب 70 کروڑ 25 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 24 کروڑ 73لاکھ 21 ہزار شیئرز بڑھ گیا، تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ سیکٹرز کے اچھے مالیاتی نتائج اور معاشی مثبت اشاریوں کی وجہ سےنئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز 397پوائنٹس کے اضافے پر ہوا،جس کے بعد چند اہم سیکٹرز میں خریداری سےمارکیٹ میں دن بھر تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی۔