• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں ، آئس فیکٹریز، سنیکس یونٹس، سوڈا واٹر فیکٹریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ملتان میں بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 50 کلو ایکسپائری اشیا،13کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملتان 18کسی وہاڑی روڈ پر آئس فیکٹری کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات، آلودہ سانچوں اور بلاکس کے استعمال پر 40 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا، سدرن بائی پاس بابر چوک پر پراسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پر بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی،شہید لعل چوک نشاط روڈ پر سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی تیاری میں کھلے اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر 25 ہزار، سسی چوک سنیکس یونٹ کو کچا پاپڑ کی تیاری میں کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر25ہزار روپے، خانیوال میں جے کے شوگر ملز کے قریب ٹک شاپ کو ایکسپائری فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 8000، عبداحکیم موڑ کچا کھوہ میں سویٹس شاپ کو زائدالمیعاد پاپڑ فروخت کرنے پر 10 ہزار، جمیل کالونی عیدگاہ کبیروالا میں سوڈا واٹر پلانٹ کو ٹیسٹ کے دوران مشروبات کی برکس ویلیو کم ہونے پر 7000، پرانا لاری اڈہ کبیروالا میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری اشیاء فروخت کرنے پر15ہزار روپے، کینال روڈ وہاڑی میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر50ہزار اور میاں چنوں روڈ ڈلن بنگلہ بوریوالا میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے پر20ہزار اور اڈہ پیر مراد اور جناح روڈ وہاڑی میں2سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹس کو فوڈ آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر مجموعی طور پر35ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید