• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت میں مؤثر سیلز پرسنیلٹی کی تعمیرکے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان میں مؤثر سیلز پرسنیلٹی کی تعمیرکے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، سیشن میں معروف سیلز ٹرینر اور سابق سینئر نائب صدر ایوان اور سی ای اوسائنرجی خواجہ سہیل طفیل نے حاضرین کو مؤثر سیلز پرسنالٹی کی خصوصیات، اعتماد پیدا کرنے کی تکنیکوں، گاہک سے رابطہ قائم کرنے کے طریقوں اور سیلز کے جدید رجحانات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف پروڈکٹ یا سروس کی معلومات کافی نہیں بلکہ ایک مؤثر شخصیت اور گاہک سے تعلقات قائم کرنے کی مہارت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
ملتان سے مزید