• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرلیویز کے163اہلکاروں کا پولیس میں جانے سے انکار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیاذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادرنے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دے دیتے ہوئے اہلکاروں کوتین روز میںمتعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ڈی سی گوادر حمود الرحمن نے کہا ہے کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید