• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کوئی رشتہ توقع کے مطابق نہیں تو اسے ختم کرنا بہتر ہے: مشال خان

مشال خان — فائل فوٹو
مشال خان — فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مشال خان کا کہنا ہے کہ اگر کسی رشتے میں وہ نہیں مل رہا جس کی آپ توقع کرتے ہیں تو اس رشتے کو ختم کر دینا ہی بہتر ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ مشال خان نے اپنے کیریئر اور محبت کے بارے میں بات کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی رشتے میں آپ کی توقع کے مطابق نتائج نہیں مل رہے تو اسے ختم کردینا بہتر ہے، اس سے وقتی تکلیف ہوگی لیکن آپ اس تکلیف سے 2 ہفتے سے 1 مہینے میں نکل آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کوئی رشتہ ختم کرتے ہیں تو ابتدائی 2 ہفتے ناقابلِ برداشت ہوتے ہیں ہوسکتا ہے آپ اسپتال تک جا پہنچیں، یہ کیفیت ویسی ہی ہوتی ہے جیسے نشہ چھوڑنے کی ہوتی ہے لیکن 1 ماہ بعد سب ٹھیک ہو جاتا ہے آپ واپس زندگی کی طرف آجاتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایک عورت کا کسی مرد سے رشتہ ختم کرنا پھر آسان ہوتا ہے کیونکہ ان کا صرف رومانوی تعلق ہوتا ہے لیکن ایک عورت کا دوسری عورت سے تعلق ختم کرنا زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہو کیونکہ اس رشتے میں جذبات جڑ جاتے ہیں، آپ کا بھروسہ اور اعتماد ہوتا ہے، آپ دوستی سے بڑھ کر بہن کا رشتہ قائم کرلیتے ہیں اور ایسے میں آپ کی وہی دوست آپ کو دھوکا دے تو آپ اندر سے ختم ہو جاتے ہیں کیونکہ آپ نے کبھی یہ سوچا ہی نہیں ہوتا کہ آپ کو اس جگہ سے بھی دھوکا مل سکتا ہے۔

مشال خان کے مطابق مردوں کی آپس میں دوستیاں اتنی گہری نہیں ہوتیں کیونکہ وہ اپنے جذبات ایک دوسرے سے بھی شیئر نہیں کرتے اس لیے تو مردوں کو زیادہ دل کے دورے پڑتے ہیں یا مختلف جان لیوا بیماریاں ہوتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید