آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کیا عورتوں کے لیے حلال جانوروں کا دل کھانا حلال ہے؟
جواب: حلال جانوروں کا گوشت کھانے میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں اور جانوروں کے گوشت کے حلال یا حرام ہونے میں مرد اور عورتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، لہٰذا عورتوں کے لیے حلال جانوروں کا دل کھانا جائز ہے۔
قرآن مجید میں ہے: "لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کیا جانور ان کے لیے حلال کیے گئے ہیں؟ آپ فرما دیجیے کہ تمہارے لیے کُل حلال جانور حلال رکھے گئے ہیں ۔" (بیان القرآن،سورۃ المائدہ: 4)