• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاوانی چالی، شہریوں نے سنار کی دکان سے زیورات لوٹنے والے 2 ڈاکو پکڑ لئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا بھوانی چالی میں 6 مسلح ملزمان نے سنار کی دکان میں گھس کر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران شہریوں نے ڈاکوئوں کو گھیر لیا،ڈاکوئو ں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے2 راہگیر 45سالہ عمر سعید ولد عید رحمٰن اور 47سالہ باسط علی ولد محمد پرویز زخمی ہوگئے، شہریوں نے 2مبینہ ڈاکوئوں محمد رفیق اور محمود خان کودبوچ کر انہیں تشد د کانشانہ بنایا ،جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر پر پولیس نے موقع پرپہنچ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا ،پولیس کاکہنا ہے گرفتار ڈاکوئوں کے قبضے سے لوٹا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید