کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن پولیس و حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں درجنوں قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔پولیس مقابلہ گارڈن کے علاقے مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت احسان عرف سہیل پپو کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سے پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم دو روز قبل گارڈن کے علاقے شالیمار گارڈن کے زیر تعمیر پلاٹ پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔ملزم جمیل عرف چنگا گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اگست میں گارڈن کے علاقے گڈ لک ہال میں بھتہ خوری کیلئے فائرنگ کا مرکزی ملزم تھا۔ملزم نے 2018میں پولیس جوان سہیل شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور ایک جوان کو زخمی کر دیا تھا۔ملزم نے 2019 میں پاک کالونی کے علاقے میں حفیظ بلوچ نامی شخص کا قتل کیا تھا۔ملزم نے 2019میں لیاری چاکیواڑہ کے علاقے میں صدیق بلوچ نامی شخص کا قتل کیا تھا۔ملزم نے 2019میں سولجر بازار کے علاقے میں قائم کراچی حلیم والوں کو بھتہ کی پرچی دی تھی۔ ملزم2019میں گرفتار ہوا اور2021تک جیل میں رہا۔ملزم گولیمار، تھارو لین میں منشیات کی فروخت میں بھی ملوث رہا ہے۔