کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کا سوئم بدھ کو ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انیس احمد قائم خانی و اراکینِ مرکزی کمیٹی حق پرست ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی یو اے ای کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی، سعید غنی ، وقار مہدی ، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، اسد عمر، جامعات کے اساتذہ، معروف کاروباری و صنعتی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔