• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں رائج ظالمانہ و فرسودہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظالمانہ و فرسودہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔مخصوص طبقہ اشرافیہ 78سال سے اقتدار پر قابض،عوام کا استحصال کررہا ہے۔محنت کش اپنے اتحاد کے ذریعے ہی حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی مزدوروں کسانوں اور غریب طبقے کی جماعت ہے ہم استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے۔محنت کش اجتماع عام بدل دو نظام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے تحت وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں مینار پاکستان لاہور میں بدل دو نظام اجتماع عام میں شرکت کرنے والے محنت کشوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمان سواتی،سینئر نائب صدر ظفر خان،پی ٹی سی ایل سی بی اے یونین کے رہنما وحید حیدر شاہ،این ایل ایف کراچی کے سینئر نائب صدر امیر روان،جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال ودیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل اور جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔استقبالیہ میں اجتماع عام میں شریک ہونے والے محنت کشوں کو منعم ظفر نے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید