کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میڈیا پرسن فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے جارہے ہیں،مقدمات کے تسلسل سے اندازہ ہوا کہ اس میں تفتیشی افسر ذاتی طور پر بھی ملوث ہے۔