پشاور ( وقائع نگار)ٹاؤن ون کی ایس ڈی او مریم رشید کی زیر نگرانی داخلہ مہم کے سلسلے میں گھر گھر مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اس مہم کا مقصد علاقے کے تمام بچوں کو اسکول میں داخل کرانا اور تعلیم کی اہمیت سے والدین کو آگاہ کرنا ہے۔داخلہ مہم کے دوران محکمہ تعلیم کی ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں، والدین کو بچوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بریف کیا جا رہا ہے، اور سرکاری اسکولوں میں مفت داخلہ، مفت کتابیں اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔