• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ، شیر افضل مروت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران نیازی ان کی مقبولیت سے خائف ہوگیا ہے اور وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے لئے ایک سال سے تدبیریں کررہا تھا انکے خلاف جاری سازشیں اس کی مرضی سے ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق9مئی کو کورکمانڈر لاہور کی اقامت گاہ کی لوٹ مار اور آتشزدگی کے بعد جیپ پر کھڑے ہو کرعمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کور کمانڈر کی جس پتلون کو لہرایا تھا اسے وہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز نے پکڑائی تھی جسے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ ریز خان کو تین دن تک غائب رکھا گیا اور اب اسے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ لندن بھگا دیا گیا ہے جہاں وہ ایک سال سے آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا انکشاف قومی اسمبلی کے آزادرکن شیر افضل خان مروت نے کیا ہے جنہیں تحریک انصاف سے نکال دیاگیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی نے مبینہ طور پر کہا تھاکہ اللہ کا شکر ہے کہ شیر افضل سے جان چھوٹ گئی ہے وہ پارٹی میں پلانٹ کئے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید