کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 30ویں برسی 25 اپریل کو منائی جائے گی۔ مختلف مقامات سے برسی میں شرکت کے لئیے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی سن آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ۔سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سن میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جانب سے آج رات کو سن میں دریائے والے بنگلے پر صوفیانہ کلام کی محفل منعقد کی جائے گی جس میں سندھ کے معروف گلوکار عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کریں گے۔ آج رات 12:00بجے پارٹی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں سن میں دریا والے بنگلے سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جو سائیں جی ایم سید کے مزار پر اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد سائیں جی ایم سید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔