• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ خطے کی آخری جنگ ہوگی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ اس خطے کی آخری جنگ کو ہوگی جس سےبھارت کو جس تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا مدتوں اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاکستان نے بھارت کے حالیہ رویہ کا بھر پور جواب دے کر قوم کا دل جیت لیا ہے، پڑوسی ملک نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،مودی سرکار نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ملک کا ایک ایک فرد پاک افواج کیساتھ سرحدوں اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنائے گا، سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا یہ کھلی آبی دہشت گردی ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔مودی سرکار نے بے حسی اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے علاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔

ملک بھر سے سے مزید