• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، 70 بھارتی پروازوں میں طوالت سے مشکلات

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاوہ امرتسر کی پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ سان فرانسسکو سے ممبئی کی پرواز اے ائی 180 کو بیچ راستے ڈنمارک اتارا گیا جہاں ری فیولنگ اور کریو کے آرام کے بعد پرواز 10 گھنٹے تاخیر سے منزل پر آئی۔ طوالت فاصلہ کی وجہ سے لندن ممبئی کی پرواز اے آئی 128 میں 2 گھنٹے، شکاگو دہلی اے آئی 126 میں 4 گھنٹے، ٹورنٹو دہلی اے آئی 188 چار گھنٹے، نیویارک دہلی کی پرواز اے ائی 106 میں 3 نیویارک نئی دہلی اے آئی 102 میں 4 گھنٹے، لندن دہلی اے آئی 2016 ایک گھنٹہ، ٹورنٹو دہلی کی پرواز اے آئی 190 کوپن ہیگن اتارے جانے کی وجہ سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لندن دہلی اے آئی 2018 میں فاصلے کی طوالت کے باعث پونے دو گھنٹے اضافی لگے۔ دمام دہلی ائی ایکس 158 ایک گھنٹہ زائد وقت لیا۔ برمنگھم دہلی کی پرواز اے آئی 114 ایک گھنٹہ، سان فرانسسکو دہلی اے آئی 174 پانچ گھنٹے 40 منٹ، فرینکفرٹ دہلی اے ائی 2030 ایک گھنٹہ، پیرس اے ائی 142 ڈیڑھ گھنٹہ، ریاض دہلی انڈیگو 6 ای 72 ایک گھنٹہ، ایمسٹرڈم دہلی اے ائی 156 ایک گھنٹہ 11 منٹ، تبلیسی دہلی پرواز 6 ای 1808 چھ گھنٹے، ویانا دہلی اے ائی 154 میں 50 منٹ، باکو دہلی 6 ای 104 ساڑھے 3 گھنٹے، جدہ ایئر انڈیا کی پرواز اے ائی 992 میں 3 گھنٹے، بحرین دہلی ائی ایکس 146 تین گھنٹے اضافی لگے۔

اہم خبریں سے مزید