• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعہ، پاکستان جھوٹے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے سرگرم

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی کے تناظر میں پاکستانی موقف کی تفصیلات اور زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں، قونصل جنرلز اور مشنز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو سمجھا جاسکے اس حوالے سے برسلز میں پاکستانی سفیر نے او آئی سی کے مستقل مبصر سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کی مسلسل غلط بیانیوں اور غلط اطلاعات سے آگاہ کیا ملاقات میں بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید