• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلہ کا حصہ سالانہ بنیاد پر 11 فیصد ہو گیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 11فیصد ہوگیا اورانرجی مکس فیول میں مقامی کوئلے کا حصہ2فیصد اضافہ ہواہے، ملک میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے اور بجلی کی لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے مارچ 2025 کے لیے جاری کردہ پاور جنریشن رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی بجلی کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد بڑھ کر مارچ میں 8409 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق نیوکلیئر پاور سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 3فیصد ، آرایل این جی کا منفی 4فیصد ، پانی سے منفی 6فیصد ، گیس 4فیصد ، درآمدی کوئلہ7فیصد ، ہوا سے بجلی کی پیداوارمنفی 11فیصد رہا ، سولر انرجی کا حصہ بڑھ کر 26فیصد ہوگیا ہے جبکہ دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 40فیصد ہےمجموعی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ 1393 گیگا واٹ آور رہا۔
اہم خبریں سے مزید