کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے جعلی انوائسز کے ذریعے 315ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے کے الزام میں 2 مقدمات درج کر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، ترجمان چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس1 کراچی طارق اسد کے مطابق ٓر ٹی او 1 نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت کرکے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑا۔ یہ فراڈ پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت دو ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد کر رہے تھے۔ آر ٹی او 1 نے ابتدائی مرحلے میں شہزاد، فیصل اور ایک اہم معاون معروف الرمان کو گرفتار کیا ہے ،تاہم ماسٹر مائنڈ تاحال گرفتار نہیں ہوا۔