لاہور (آئی این پی )پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سفارتی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستان کی جانب سے بھارت جانے والے بھارتی شہریوں کی امیگریشن کا عمل جاری ہے تاہم بھارت کی جانب سے اب تک پاکستانی شہریوں کی امیگریشن کا آغاز نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث درجنوں پاکستانی شہری سرحد پر انتظار میں ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے محدود ہو چکے ہیں جبکہ واہگہ بارڈر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔