• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر لینے چاہئیں، گنگولی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر سورو گنگولی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر لینے چاہئیں۔ گنگولی نے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر تمام تعلقات ختم کر دینے چاہئیں کیونکہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، اور اس کے پیچھے جو لوگ ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید